اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ اعزاز جو کسی اور کے پاس نہیں

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کا سب سے بلند ترین پولو کا گراؤنڈ چترال میں واقع ہے جہاں سالانہ شندور پولو فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے ۔ چترال میں دنیا میں پولو کے بلند ترین میدان پر سالانہ شندور پولو فیسٹیول اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے عہدیداران نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پاکستان ٹورازم کارپوریشن کے ساتھ مل کر کھیلوں کے اس اہم ایونٹ کو کامیابی سے یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولو کے کھیل کے فروغ کیلئے بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع چترال کے کئی علاقوں جن میں گرم چشمہ، بونی، شاہگرام اور ریشون شامل ہیں، میں پولو کے گراؤنڈز کی تعمیر نو کا کام جاری ہے، پولو کے کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی پیکج دیا جائے گا تاکہ ’’بادشاہوں کے کھیل‘‘ کا چترال میں احیاء ہو سکے اور علاقہ میں سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا۔ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ہر سال یہ فیسٹیول 7 سے 9 جولائی تک منعقد ہوتا ہے لیکن رواں سال عیدالفطر اور بعد ازاں مون سون کی وجہ سے اسے جولائی کے آخر تک موخر کیا گیا۔ شندور پولو فیسٹیول پاکستان میں منعقدہ فیسٹیولز میں کلیدی مقام رکھتا ہے۔ اس فیسٹیول کے دوران گلگت بلتستان اور چترال کی پولو ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں۔ فیسٹیول کے موقع پر فوک میوزک، علاقائی رقص اور روایتی کھیلیں بھی منعقد ہوتی ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں پولو کے مقابلوں کا آغاز 13ویں صدی میں مسلمان بادشاہوں نے کیا۔ پولو کا لفظ بلتی میں بال کے مترادف ہے۔ ماضی میں پولو کے کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی تعداد مخصوص نہیں ہوتی تھی اور جو ٹیم پہلے 9 گول کرتی تھی وہ فاتح قرار پاتی تھی تاہم آج کل پولو کے کھیل میں ایک ٹیم میں 6 کھلاڑی ہوتے ہیں۔ کھیل کا دورانیہ ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے اور درمیان میں دس منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…