ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا ، معروف ترین کاروں کی کمپنی نے 100کروڑ ڈالر کا جھٹکا دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانئے

datetime 30  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف کار کمپنی جنرل موٹرز نے انڈیا میں 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے اپنے منصوبے کو فی الحال معطل کر دیا ہے۔جنرل موٹرز انڈیا کے متعلق اپنی منصوبہ بندی کا تجزیہ کر رہی ہے۔انڈیا میں جنرل موٹرز کی کاروں کی فروخت میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے اور ٹرانسپورٹ بازار میں بھی اس کی حصہ داری میں کمی واقع ہوئی ہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق حالیہ دنوں انڈیا میں ڈیزل گاڑیوں پر سختی کی وجہ سے جنرل موٹرز کو اپنی منصوبہ بندی پر نئے سرے سے غور کرنا پڑ رہا ہے۔انڈیا میں روزانہ پانچ ہزار سے زیادہ نئی کاریں فروخت ہوتی ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق انڈیا سنہ 2020 تک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گاڑیوں کا بازار بن جائے گا۔ 2015 میں فورڈ نے بھی انڈیا کے گھریلو بازار میں اپنی حصہ داری بڑھانے کے لیے 100 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی بات کہی تھی۔انڈیا میں کاروں کا روز افزوں وسیع بازار ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی چند بڑی کار بنانے والی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں لیکن اس بازار میں اپنی گرفت قائم کرنا بہت آسان نہیں ہے۔
جنرل موٹرز کو انڈیا میں 20 سال بعد بھی خسارے کا سامنا ہے۔جنرل موٹرز (انڈیا) کے ایک سابق اعلی افسر کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی انڈیا میں موجود اپنی دو فیکٹریوں میں سے ایک کو بند کردے تو انھیں حیرت نہیں ہوگی۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنرل موٹرز نے شروع سے ہی انڈین بازاروں کو سمجھنے میں غلطی کی اور گاڑیوں کی فروخت میں آنے والی کمی کے متعلق کچھ نہیں کیا۔تاہم امریکی بازارِ حصص میں جنرل موٹرز کے حصص میں ایک فیصد کی کمی کے باوجود اس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال اپریل مئی میں کمپنی نے 7،217 کاریں برآمد کی ہیں جب کہ گذشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 590 تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…