پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اگر کوئی دہشت گردیاگروپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا تو سخت سزادی جائیگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بیان میں کہاکہ انہیں پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں جنوبی افریقہ سے فنڈنگ کا سن کر دکھ ہوا ،بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اگر کوئی دہشت گردیاعسکریت پسند ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا تو سخت سزادی جائیگی، واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو کراچی کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاتھاکہ آپریشن کے دوران آٹھ سو اڑتالیس ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ہزار تین سو اکسٹھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان ملزمان نے مجموعی طور پر سات ہزار افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ۔ حکام کے مطابق آپریشن کے باعث شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اسی فیصد تک کمی واقع ہوئے ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ بھی پچھہتر فیصد تک کم ہوگئی ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے لئے جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور برطانیہ سے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔
کراچی ٹارگٹ کلنگ ،جنوبی افریقن وزارت خارجہ حرکت میں آگئی،بڑا اعلان کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































