ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

القاعدہ دوٹکڑے ہوگئی،نئی جماعت کا اعلان

datetime 29  جولائی  2016 |

دمشق(این این آئی) شام کے شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے دھڑے کا نام جبہت فتح الشام رکھ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں القاعدہ کے سابق اتحادی گروپ النصرہ فرنٹ کے رہنما ابو محمد الجولانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں القاعدہ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے گروپ کا نام جبہت فتح الشام رکھ دیا ہے۔ ابو محمد جولانی کا کہنا تھا کہ ہم النصرہ فرنٹ کے تحت ہونے والے تمام آپریشنز کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور ہمارے نئے گروپ جبہت فتح الشام کا کسی غیر ملکی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اب جبہت فتح الشام اپنی کارروائیاں صرف شامی فورسز اور دیگر باغی گروپوں کے خلاف کرے گی۔القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے النصرہ فرنٹ کے علیحدگی کے فیصلے پر کہا ہے کہ اسلامی بھائی چارہ کسی بھی تنظیم کے علیحدہ ہونے سے زیادہ مضبوط ہے جب کہ محمد الجولانی نے ایمن الظواہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ قیادت نے ہماری علیحدگی کی ضرورت کو سمجھا۔شامی اپوزیشن کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کی ترجمان فرح الاتاسی کا ابو محمد الجولانی کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیصلے کے القاعدہ پر اثرات کے حوالے سے فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد پر امید ہوں کہ روس کے پاس شام میں بمباری کی وجہ ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ النصرہ فرنٹ پہلی مرتبہ 2012 میں منظر عام پر آیا جب اس گروپ نے شام کے شہروں الیپو اور دمشق میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔ النصرہ فرنٹ نے 2013 میں داعش میں شمولیت کے بجائے اپنی تنظیم کو القاعدہ میں ضم کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے النصرہ فرنٹ کو ’’دہشت گرد‘‘ گروپوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…