جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ایک گھنٹے میں 3 کھرب روپے کمانے والا شخص

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3.4 ارب ڈالرز (3 کھرب 56 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) کمالیے۔مارک زکربرگ کی دولت میں یہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔مثبت سہ ماہی رپورٹ کے باعث فیس بک کے حصص کی قیمت میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ مارک زکربرگ کو ہوا۔3.4 ارب ڈالرز کے اضافے کے نتیجے میں 32 سالہ مارک زکر برگ کے مجموعی اثاثے 56.7 ارب ڈالرز تک جاپہنچے اور وہ اس وقت دنیا کے 5 ویں امیر ترین انسان ہیں۔فیس بک صارفین کی تعداد 1.71 ارب سے تجاوزگزشتہ شب فیس بک کی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 71 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب روزانہ ایک ارب سے زائد صارفین موبائل فون کے ذریعے فیس بک کو استعمال کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آئندہ سال کسی وقت صارفین کی تعداد دو ارب کا ہندسہ عبور کرجائے گی۔فیس بک پر وقت گزارنے کی شرح میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے تاہم اس حوالے سے اعدادوشمار پیش نہیں کیے گئے۔فیس بک میسنجر کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ واٹس ایپ نے یہ سنگ میل چند ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا تھا، دوسری جانب انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 500 ملین سے زیادہ ہے۔مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ویڈیو ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے اندر آن لائن بیشتر مواد ویڈیو کی شکل میں پوسٹ ہوگا۔اور ہاں فیس بک پر روزانہ ڈھائی ٹریلین پوسٹس ہورہی ہیں اور 2 ارب سرچز بھی کی جاتی ہیں۔یعنی فیس بک سرچ کے معاملے میں بھی گوگل کے مقابلے پر آنا چاہتی ہے تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں انٹرنیٹ کی بجائے سائٹ سے متعلق مواد ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔تین ماہ کے اندر فیس بک نے اشتہارات اور دیگر چیزوں کی مدد سے 6.44 ارب ڈالرز کمائے جن میں سے 2.05 ارب ڈالرز منافع تھا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…