نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے انڈونیشیا سے اپیل کی ہے کہ وہ فوراً14افرادکی سزائے موت پر عمل درآمد روک دے،سزائے موت پر عمل درآمد سنگین نوعیت کے جرائم میں کیاجائے،منشیات کی اسمگلنگ سنگین نوعیت کے جرائم میں نہیں آتی،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے کہاکہ انڈونیشیا میں سزائے موت کے ملزمان پر چلائے جانے والے مقدمے میں انصاف کے پہلوؤں کو نظر اندازکیاگیا،ہماراانڈونیشین حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر سزائے موت پر عمل درآمد کو روکے۔انہوں نے کہاکہ انڈونیشیا سزائے موت پر پابندی عائد کرکے عالمی برادری کے ساتھ چلے ،سزائے موت پر عمل درآمد سنگین نوعیت کے جرائم میں کیاجائے،منشیات کی اسمگلنگ سنگین نوعیت کے جرائم میں نہیں آتی،منشیات کی اسمگلنگ ایک عام جرم ہے جس کی سزا قید یا جرمانہ ہوسکتی ہے مگر سزائے موت نہیں۔