صنعاء (آن لائن) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فرقہ وارانہ انتقام کے نتیجے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چار نمازیوں کو جاں بحق اور اٹھارہ کو زخمی کر دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت صنعاء می ں مسجد میں اس وقت گرنیڈ پھینکے جب بڑی تعداد میں نمازی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے گرنیڈ پھینکنے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اٹھارہ سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔