کابل (این این آئی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ٗافغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستانی رہنما کھلے دل سے رابطہ کریں گے تو پاکستان جاؤں گا۔