بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کوپاکستانی علاقہ قراردینے پر بھارتی اسکول پرنسپل کے ساتھ وہ گیا جس کا کوئی سو چ بھی نہیں سکتا

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک اسکول کے پرنسپل کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس استاد پر الزام ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیرکو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقے کا ’نادرست نقشہ‘ شائع کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کا غلط نقشہ شائع کرنے پر مدھیہ پردیش ریاست کے ایک اسکول کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بھارتی قانون کے تحت یہ ایک قابل تعزیر جرم ہے، جس کی سزا عمر قید تک ہو سکتی ہے۔اس استاد کو دو روز قبل حراست میں لیا گیا۔ اسکول کا یہ پرنسپل اس اسکول اور ایک پرنٹنگ پریس کا مالک بھی ہے۔
دائیں بازو کے ایک ہندو کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی ڈائری میں کشمیر کا غلط نقشہ شائع کرنے کی شکایت پر اس پرنسپل کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گرین بَیلز پبلک اسکول میں سینکڑوں ایسی ڈائریاں بچوں کو دی گئیں، جن میں مقبوضہ کشمیر کے متعدد حصوں کو پاکستان اور چین کے ریاستی علاقوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے علاقے شادول میں مقامی پولیس کے مطابق اس اسکول سے وابستہ متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر بغاوت اور قومی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز ان ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔ ان افراد نے پولیس کو بتایا کہ غلط نقشہ ’غلطی‘ سے شائع ہوا تھا۔اگر ان ملزمان پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے، تو انہیں بغاوت اور غداری سے متعلق ایک متنازعہ قانون کے تحت عمر قید تک کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…