منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ترکی فوجی ٹینک کے سامنے لیٹنے والا نو جوان کو ن ہے ؟ تفصیلا ت منظر عام پر

datetime 21  جولائی  2016 |

انقرہ( آن لائن ) ترکی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران فوجی ٹینک کے سامنے آنے والے بہادر نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج کے دوران ٹینک کے سامنے لیٹنے والے نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا اور دنیا بھر کے میڈیا میں خوب مقبولیت حاصل کی لیکن اب اس نوجوان کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ 40 سالہ نوجوان میٹن دوگان فارمیسی کا سابق طالب علم ہے جس نے مارشل لا کی کوشش کے دوران جان کی پرواہ کئے بغیر فوجی ٹینک کے سامنے لیٹ کر صدر رجب طیب اردگان کا حامی ہونے کا ثبوت دیا۔
میٹن دوگان کا کہنا ہے کہ 15 اور16 جولائی کی درمیانی شب انہوں نے فوجی بغاوت کا سن لیا تھا اور دیکھا کہ فوج کی بھاری نفری اتاترک ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے دوران وہ ایک ٹینک کے سامنے کھڑے ہوگئے جس پر انہوں نے چیخ کر فوجیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں ایک سپاہی ہوں تم کس کے سپاہی ہو جس پر فوجی ٹینک رک گیا جس کے بعد فوجیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ٹینک ایک مرتبہ پھر ایئرپورٹ کی جانب بڑھنے لگے جسے دیکھتے ہوئے میٹن دوگن دوبارہ ٹینک کے آگے آکر لیٹ گئے جس پر ایک مرتبہ پھر ٹینک رک گئے۔میٹن دوگن کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی بغاوت دیکھ کر ایک لمحے کے لئے بھی میں نے نہیں سوچا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں یہ صحیح ہے یا نہیں لیکن مجھے اتنا علم تھا کہ میرا اقدام جمہوریت کی خاطر ہے۔دوسری جانب میٹن دوگن کی تصاویر سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر آنے کے بعد ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا یہی نہیں ٹوئٹر پر ‘‘ٹینک مین’’ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ میٹن دوگن ان ہزاروں افراد میں سے ایک تھے جو استنبول، انقرہ اور دیگر شہروں میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کے لئے سڑک پر نکل آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…