استنبول (نیوز ڈیسک) ترکی کے ٹیلی کمیونیکشنز،کمیونیکشنز بورڈ نے ملک میں وکی لیکس کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا ہے۔ادارے نے یہ اقدام وکی لیکس کی جانب سے حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی (آق) کی قریباً تین لاکھ ای میلز کے اجراء کے بعد کیا ہے۔ترکی کے ٹیلی کمیونیکشنز بورڈ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کے خلاف ”انتظامی اقدام” کیا گیا ہے۔ادارہ یہ اصطلاح بالعموم تب استعمال کرتا ہے جب متنازعہ یا حکومت کے لیے مسائل پیدا کرنے والی ویب سائٹس تک رسائی بند کردی جاتی ہے۔
وکی لیکس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک کے سیاسی اقتدار کے ڈھانچے سے متعلق دستاویزات کے اجراء کی تیاری کررہی ہے۔وکی لیکس نے ٹویٹر پر لکھا تھا:”جنگ کے لیے تیار رہیے،ہم ترکی کے سیاسی اقتدار کے ڈھانچے سے متعلق ایک سو ہزار سے زیادہ دستاویزات جاری کررہے ہیں”۔
وکی لیکس کی دھمکی ،ترکی نے انتہائی اقدام اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں