نئی دہلی (آئی این پی)سابق بھارتی وزیرداخلہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے خبردار کیا ہے کہ کشمیریوں کو وسیع خودمختاری دینا ہو گی،اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھارت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں پی چدمبرم نے کہاکہ اگر بی جے پی ، پی ڈی پی نے اصلاحتی اقدامات نہ اٹھائے تو خطے کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے ۔چدم برم نے اعتراف کیا کہ کانگریس نے بھی کشمیر کی صورتحال کو درست طریقے سے ہینڈل نہیں کیا تاہم 2010میں ہم نے اپنی غلطیوں کو دور کرلیا تھا۔انکا کہنا تھاکہ کشمیر میں ایک منفرد سیاسی نظام کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو وسیع خودمختاری دینا ہو گی، کشمیریوں کو خودمختاری نہ دی تو بھارت کو خمیازہ بگھتنا پڑے گا ، بھارت نے وعدہ توڑ کر کشمیریوں کا اعتماد کھودیا ، کشمیریوں کے مذہب ،ثقافت اور تاریخی اقدار کا احترام کرنا ہو گا۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کشمیر کے مسئلے سے غلط طریقے سے نمٹ رہی ہے اور اشتعال انگیز کاروائیوں میں مصروف ہے۔مفتی محمد سعید نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے ایک سنگین غلطی کی ۔انکا کہنا تھاکہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو ہم نے 10ہزار فوجیوں کو کشمیر سے نکالا۔