سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے سرینگر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔بھارتی آرمی چیف نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو کامیاب انسداد دہشتگردی مہم پر مباکباد دی۔افسران اور فوجیوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کی تعریف کی ۔قبل ازیں آرمی چیف کو نادرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا اور چنارکورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل ستیش دوا نے کنٹرول لائن اور اندرونی علاقوں کی صورتحال اور تمام سیکورٹی اداروں کے درمیان قریبی راوبط کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے ۔بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔