ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹیوں کی پیدائش پر بھارت کا زبردست اقدام، سب کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 20  جولائی  2016 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے اسپتالوں میں لڑکی کی پیدائش پراب والدین کو بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق اس صنفی فرق کو ختم کرنے کے لئے حکومت اس منصوبے پر غور کررہی ہے کہ آئندہ والدین کو لڑکی کی پیدائش پر اسپتال کا بل نہ دینا پڑے۔بھارتی شہر احمد آباد میں قائم ایک اسپتال میں خصوصی پیشکش جاری ہے جس میں ان جوڑوں کے لیے خوشخبری ہے جن کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی ۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کا بل ادا کیا جائے گا۔یہ اقدام بھارت میں بگڑتے ہوئے صنفی توازن کی روک تھام کے لیے کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے معاشرے میں عمل میں لایا جارہا ہے جہاں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔30 سالہ سندھو اسپتال میں گزشتہ ماہ اس نئے منصوبے کا آغاز ہوا ہے جہاں ڈیڑھ سوسے زائدخواتین کیناموں کو پہلے ہی ڈیلیوری کی غرض سے درج کیاجا چکا ہے۔معمول کے مطابق اسپتال میں نارمل ڈیلوری کا پیکیج سات ہزار اور سی سیکشن کے لیے بیس ہزار کی قیمت وصول کی جاتی ہے،صرف احمد آباد میں ہی نہیں،بھارت بھر میں یہ اقدام انتہائی ضروری ہے ۔یہ اقدام بظاہر چھوٹا مگر مثبت ہے جو اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی کوششوں سے پائے تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔ ملک بھر میں پیدا ہونے والی بچیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…