نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعے میں بابری مسجد کے لیے آواز اْٹھانے والے ہاشم انصاری 96 سال کی عمر میں ایودھیا میں انتقال کر گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہاشم انصاری ایک عرصے سے علیل تھے اور کچھ دنوں پہلے جب ان کی طبیعت زیادہ ناساز ہوئی تھی تو انھیں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بیٹے اقبال انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح وہ نماز کے لیے نہیں اٹھے تو گھر والوں نے جا کر دیکھا تو ان کی موت ہو چکی تھی۔60 سال سے زیادہ عرصے تک بابری مسجد کے لیے قانونی لڑائی لڑنے والے ہاشم انصاری اس مقدمے کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف تھے۔