جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوجی بغاوت کے بعد ترکی کو ایک اہم کا م میں مشکل کا سامنا ہو گا، بڑا انکشاف

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب لیگ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ترکی میں حالیہ سیاسی کشیدگی پر جلد قابو پانے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی میں داخلی سیاسی بحران کو جلد حل نہیں کیا جاتا تو اس کے ملک کی جنوبی سرحد پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد انقرہ کو شام اور عراق کے معاملات طے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے تا ہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ترکی اپنے داخلی بحران کے باوجود داعش کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔
اگلے چند ایام کے دوران موریطانیہ میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں احمد ابو الغیط نے کہا کہ اگرچہ عرب سربراہ کانفرنس کی تیاریوں کے لیے وقت بہت کم ہے اس کے باوجود انہیں قوی امید ہے کہ یہ کامیاب ہوگی۔ ہمیں توقع ہے کہ تمام عرب ممالک کی قیادت موریطانیہ میں ہونے والے اجلاس میں انتظامی اور لاجسٹک سطح پر ہونے والے فیصلوں سے اتفاق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر موریطانیہ میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں 11 سے 15 سربراہان مملکت شرکت کرتے ہیں تو یہ ہماری کامیابی ہوگی کیونکہ ماضی میں بھی اس سے زیادہ سربراہان شریک نہیں ہوئے۔عرب لیگ کے متوقع سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد ابو الغیط نے کہا کہ دہشت گردی، عرب ممالک کو درپیش داخلی اور خارجی خطرات اور علاقائی سطح پر دہشت گردی پر کنٹرول کے لیے باہمی تعاون اس اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…