واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت میں امریکہ کے ملوث ہونے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں” ترکی نے باضابطہ طور پر گولن کے حوالگی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی ہے ۔ پیر کوامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ترکی کے وزیر محنت سلیمان سویلو نے ناکام ہونے والی بغاوت میں امریکہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا لیکنناکام بغاوت میں امریکہ کے کسی بھی طرح کے کردار کے بارے میں مبہم بیانات یا دعوے سراسر غلط اور دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔انہو ں نے کہا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں ناکام بغاوت کا الزام امریکی ریاست پینسلوانیا میں مقیم ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔لیکن ترکی نے باضابطہ طور پر گولن کے حوالگی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ گولن نے ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر چکے ہیں۔