برلن(این این آئی)جرمنی میں ہزاروں تارکین وطن ایسے ہیں جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں لیکن سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں جرمنی سے ملک بدر کر کے ان کے آبائی ملکوں میں واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دستاویزات نہ رکھنے والے پناہ گزینوں کو جرمنی سے ملک بدر کرنے کی صورت میں قانون کی بالادستی متاثر ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق تارکین وطن کی اسی حکمت عملی کی وجہ سے انہیں ملک بدر کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت جرمنی میں 33 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن ہیں جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں تمام مراحل میں مسترد کی جا چکی ہیں لیکن دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں ابھی تک جرمنی سے نہیں نکالا جا سکا۔