بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا جشن، مخالف ٹیم برداشت کر نہ کر پائی، بیان جاری کر دیا

datetime 18  جولائی  2016 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ٹیم نے لارڈز کے میدان پر فتح کے بعد منفرد انداز میں فتح کا جشن منا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا لیکن حریف کپتان ایلسٹر کک کو گرین شرٹس کا فتح جشن منانے کا یہ انداز پسند نہ آیا۔میچ کے بعد جب ایلسٹر کک سے سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کا جشن منانے کا یہ انداز کیسا لگا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا ہرگز بْرا نہیں منایا لیکن ایسے جذباتی وقت میں یہ دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کرکٹ کا میچ ہارتے ہیں تو ابتدائی 20 منٹ تک یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ یہ چیز انہیں متحد کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں کس چیلنج کا سامنا ہے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والے اگلے ٹیسٹ میچ میں فتح کی امید ظاہر کی۔ انگلش کپتان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں کرکٹ کے خدا ہمارے حق میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…