لندن(این این آئی)پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سابق باؤلر چارلی ٹرنر کا 13 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا 123 سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں ٗیاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی وکٹوں کی تعداد 82 کر دی جو ٹرنر سے ایک وکٹ زیادہ ہے ٗ اس فرق کو مزید وسیع کرنے کیلئے ان کے پاس ابھی دوسری اننگز باقی ہے۔پاکستان کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 272 رنز پر آؤٹ کرکے 67 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے مزید 5 اننگز میں 18 وکٹیں درکار ہیں ٗانگلینڈ ٹیم کے سابق باؤلر جارج لوہمین نے 120 سال قبل 16 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جو تاحال ایک ریکارڈ ہے۔یاسر شاہ نے اکتوبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا جس کے بعد انھوں نے تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا ٗلیگ اسپنر نے اپنے 13 میچوں میں 5 دفعہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، لارڈز ٹیسٹ میں گزشتہ روزن انھوں نے 5 وکٹیں حاصل کر کے اعزازی بورڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔واضح رہے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر، کلیری گریمٹ اور انگلینڈ کے سڈ بیرنس ہیں جنھوں نے 17 میچوں میں یہ ریکارڈ بنایا ٗبھارت کے روی ایشون 18 میچوں میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔پاکستان ٹیم کے سعید اجمل 19 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر ہیں ان کے ساتھ انگلینڈ کے کولن بلیتھ، ویسٹ انڈیز کے ایلف ویلنٹائن، اینڈی رابرٹ، انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈرآئن بوتھم اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر بھی مشترکہ طورپر اس نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کا123 سال پرانا ریکارڈ یاسر شاہ کے نام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع
-
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری اپنے داماداور وزیر دفاع پر ڈال دی
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
’’پٹرول کی قیمت ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے نہیں بڑھی‘‘ تو پھر وجہ کیا؟ جانیے اندر کی خبر



















































