لندن(نیوزڈیسک)مشہور کردار مسٹر بین کی خودکشی کی افواہیں، حقیقت کیا ہے سامنے آگئی، Rowan Atkinson کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی خبر کہ مسٹر بین نے خودکشی کرلی ہے سراسر غلط ہے جو کہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لئے بعض مشکوک ویب سائٹس نے چلائی تھی۔مسٹر بین کی خودکشی کی خبر کے بعد ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ جاننے کے لئے کہ خبرمیں حقیقت ہے کہ نہیں انٹرنیٹ پر کافی سرچ کیاگیا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اورRowan Atkinson زندہ ہیں ۔