کگلی (مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین نے افریقی ممالک کی صنعتی ترقی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کے فوائد سامنے آ رہے ہیں ، ہمار ی خواہش ہے کہ چین افریقہ میں صنعتی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے کیونکہ دنیا میں برصغیر ہے ،چین کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کرنے کے لئے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے ، افریقہ چین کا طویل المیعاد پائیدار شراکت دار ہے اور دنیا کا استحکام افریقی استحکام سے وابستہ ہے ۔
یہ بات افریقی یونین ڈویلپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابراہیم میاکی نے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر میں چین میں ہونیوالی جی20-کانفرنس مناسب وقت پر ہورہی ہے جب افریقہ اور چین کے تعلقات انتہائی بلندیوں پر ہیں ، افریقہ نے انجنیئرنگ کے شعبے سمیت چین سے بہت کچھ سیکھا ہے جبکہ افریقہ کے تیس ہزار افراد ہر سال چین سے تربیت حاصل کرتے ہیں ۔
چین نے بڑے ممالک میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ، فوائد سامنے آنا شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں