لارڈز(آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے میدان پر جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے اس طرح پاکستان کی مجموعی برتری 275 رنز کی ہو چکی ہے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی وکٹ کیپرسرفرازاحمدتھے جنہوں نے 45رنزبنائے جن کے بعدوہاب ریاض بیٹنگ کیلئے میدان میںآئے،یاسرشاہ 24رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔تفصیلات کے مطابق لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں جاری پاکستان اورانگلینڈکے درمیان پہلے کرکٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن اب تک مستحکم ہے۔اپنی دوسری اننگزمیں ذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی کریس پرجمے رہے اورنپے تلے اندازمیں انگلینڈکی جارحانہ باؤلنگ کامقابلہ کرتے ہوئے مجموعی لیڈکو6کھلاڑیوں کے نقصان پر275رنزتک لے گئے۔اس سے پہلے پاکستان نے ابتدائی 37 منٹ کے کھیل انگلینڈ کی بقیہ تین وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح پاکستان کو 67 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سپنر یاسر شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ انگلینڈ کے ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو ابتدائی اووروں میں کامیابی حاصل ہو گئی۔ وہاب ریاض نے ناٹ آؤٹ بیسٹمین سٹیو براڈ کو بولڈ کر کے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کی ہے۔ یاسر شاہ نے سٹیفن فن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ آخری کھلاڑی جیک بال رن آؤٹ ہو گئے۔کرس ووکس35 رنز کے سات ناٹ آؤٹ رہے۔اپنی دوسری اننگزمیں پاکستان کے ابتک کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اسدشفیق،یونس خان،مصباح الحق،اظہرعلی،محمدحفیظ اورشان مسعودشامل ہیں۔محمدحفیظ بغیرکوئی سکورکیئے جبکہ شان مسعود24اوراظہرعلی 23رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔یونس خان 133 منٹ تک کریز پر ٹھہرے اور 95 گیندوں کا سامنا کر کے 25 رنز سکور کیے۔ وہ آف سپنر معین علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اسد شفیق 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مصباح الحق آف سپنر معین علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
لارڈزٹیسٹ،پاکستان کی پوزیشن مضبوط،انگلش کھلاڑی دیکھتے رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، مزید سستا ہوگیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی 14سالہ طالب علم سے بدفعلی
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...



















































