انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ترکی کے آرمی چیف ہلوسی آکار کو بھی ایک کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف جنرل ہلوسی آکار کو انقرہ کے نواحی علاقے میں موجود فضائی اڈے سے آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنرل ہلوسی آکار کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں جمعے کی شب جنرل آکار کو انقرہ میں قائم فوجی ہیڈکوارٹرز سے یرغمال بنالیا گیا تھا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اکینسیلار ایئربیس منتقل کردیا گیا تھا۔
جنرل آکار فوج کی کمان سنبھال کر اْن لوگوں کے خلاف آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں جنہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔ ترکی کے پولیس چیف کے مطابق اب تک فوجی بغاوت کی کوشش کرنے والے 16 اہلکار ملٹری پولیس کمانڈ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 1563 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس کمانڈ میں جھڑپیں ساڑھے 8 بجے صبح تک جاری تھیں جو اب ختم ہونے کے قریب ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایجیئن ریجن کمانڈ کے چیف آف اسٹاف جنرل محمود حق بیلن بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد سے اب تک ملک بھر سے تقریباً فوج کے 1563 افسران کو حراست میں لیا گیا۔
بغاوت کے بعد ترک آرمی چیف کو کہاں سے اور کیسے بازیاب کرایا گیا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں