جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی میڈیا نے امریکہ اور جاپان کو کس سے تشبیہہ دے دی؟بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر میڈیا حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گیا

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین کے معروف اخبار نے کہا ہے کہ اگر بحیرہ جنوبی چین کے جزیروں کے قریب امریکی جنگی جہاز مشقیں کرتے ہیں تو چینی افواج کو کسی بھی جوابی حملے کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے جمعرات کو شائع ہونے والے اداریے میں بحیرہ جنوبی چین پر ثالثی کونسل کے فیصلہ بارے امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑے قرار دیا۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ثالثی کونسل کے فیصلے پر فلپائن کا بھرپور ساتھ دیا ہے،امریکہ ایک کاغذی شیر ہے جس کے کانگریس اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین نے چین کے خلاف سخت بیانات دیئے ہیں جو کہ چین کی میری ٹائم سیکیورٹی مفادات کے خلاف ہیں، جاپان کا موقف بھی امریکی موقف سے مماثلت رکھتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ممالک نے مشاورت کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ پر اپنے بیانات جاری کئے ہیں ۔ فلپائن جس نے یکطرفہ طور پر بحیرہ جنوبی چین کے معاملہ چین کے خلاف درخواست دائر کی تھی اس کا رویہ امریکہ اور جاپان کی نسبت بہتر رہا ۔ اداریے میں ایک چینی کہاوت کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بادشاہ کبھی پریشان نہیں ہوتا لیکن اس کے ہیجڑے پریشانی کا شکار رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی کھلاڑی حقیقی کھلاڑی کی نسبت زیادہ پریشان رہتے ہیں ۔ چینی اخبار نے مذکورہ معاملہ پر امریکہ اور جاپان کو پریشان ہیجڑے قراردیا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…