جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے،نئی تاریخ رقم

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 17.84 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39049.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 17.84 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39049.46 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 22.55 پوائنٹس کی تیزی سے 22596.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 53.41 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 40.66 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 73.02 پوائنٹس کے اضافے سے 16119.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 166.23 پوائنٹس کی تیزی سے 16122.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 32.60 پوائنٹس کے اضافے سے 18211.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 153 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 59.99 روپے کے اضافے سے 1519.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 38.50 روپے کی تیزی سے 808.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 389 روپے کی مندی سے 7411 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 51.50 روپے کی کمی سے 7499 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الکیٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.34 روپے سے شروع ہو کر 8.25 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 37 لاکھ 79 ہزار حصص کے سودے 66.30 روپے سے شروع ہو کر 66.67 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 61 لاکھ 28 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 22 کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 360 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 19 ارب 16 کروڑ 98 لاکھ 11 ہزار 472 روپے سے بڑھ کر 78 کھرب 35 ارب 18 کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار 917 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…