ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

دوست ملک نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی، وجہ کیا بنی؟ جانئے

datetime 13  جولائی  2016 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ثالثی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے بیان پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان لو کانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کی مخالفت کرتا ہے ، امریکی بیان کا مقصد حقائق سے آنکھیں چرانا اور ثالثی فیصلے کی تائید کرنا ہے جو کہ مکمل طورپر غیر آئینی اور فضول ہے، امریکہ اپنے قول فعل کا جائزہ لے اور غیر قانونی ثالثی کے لئے آگ سے کھیلنا بند کر دے ۔امریکی ترجمان کا یہ بیان عالمی قوانین کی روح کے خلاف اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیادی نزاکتوں سے متصادم ہے ، امریکی حکام نے یہ بیان دے کر جانبداری کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ اپنے قول فعل کا جائزہ لے اور غیر قانونی ثالثی کے لئے آگ سے کھیلنا بند کر دے ، وہ چین کی خود مختاری اور سلامتی کے مفادات کو کمتر خیال نہ کریں اور نہ ہی علاقائی کشیدگی میں اضافہ کریں ۔یا د رہے کہ چین کی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں توقع ظاہر کی تھی کہ چین اور فلپائن ثالثی فیصلے کی پابندی کریں گے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…