لندن(آن لائن)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ کو وزیراعظم کے منصب سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ہوم منسٹر تھریس مے بدھ کو ہی منصب سنبھالیں گی۔ انہوں نے تھریسا مے کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمرون بدھ کو آخری بار پرائم منسٹرکویسچن ٹائم میں لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔اس سے پہلے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل تمام امیدوار وں نے رضاکارانہ طور پر دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تھرسیا مے ہی واحد امیدوار رہ گئی تھیں۔ان کیے وزیراعظم بننے پر ان کی پارٹی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی اوسیورن نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھریسامیوزیراعظم کیفرائض اداکرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔۔