جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

عالم اسلام پر پے در پے دھماکے‘ ساری دنیا کا رد عمل کیا ہے؟پتہ چل گیا

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ رمضان امت مسلمہ پر بہت بھاری گزرا ، استنبول سے مدینہ منورہ تک دہشت گردوں نے باری باری چار اسلامی ملکوں کو نشانہ بنایا اور 300 سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی۔رمضان میں مسلم ملکوں میں تواتر کے ساتھ دہشت گردی کے چار بڑے واقعات ہوئے،ہر واقعہ ایسا جس سے دنیا ہل کر رہ گئی۔پہلا نشانہ بنا ترکی ،22جون کو استنبول ایرپورٹ پر تین خود کش حملے کیے گئے۔ 45 کے قریب افراد مارے گئے، تقریباً نصف غیر ملکی تھے ، انٹیلی جنس اداروں کو شبہ ہے کہ اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ داعش کا چیچن کمانڈر تھا۔25رمضان ، بنگلادیشی دارالحکومت میں دہشت گردی ہوئی۔اس حملے کو بھی ڈھاکا کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا جارہاہے۔
کیفے پر حملے اور قبضے میں 22افراد مارے گئے اکثریت غیر ملکیوں کی تھی ، اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔26رمضان عراقی دارلحکومت کانپ اٹھا،داعش کے ان حملوں میں غیر معمولی جانی نقصان ہوا۔ دو کار بم دھماکوں میں 200 سے زائد افراد کی جانیں ضایع ہوئیں۔ بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔ترکی ، بنگلادیش اور عراق کے بعد دہشت گردوں نے عالم اسلام کے قلب پر وار کیا،ناپاک دہشت گرد اگرچہ مدینہ منورہ میں زیادہ جانی نقصان نہ پہنچاسکے مگر اپنی نوعیت کی اس پہلی کارروائی نے سارے عالم اسلام کو تکلیف پہنچائی ہے جبکہ اسلامی ملکوں میں ہونے والی پہ در پہ بڑی دہشت گرد کارروائیوں پر ساری دنیا ہی حیران ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…