مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہر قطیف میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ اور دھواں صاف نظر آرہا ہے، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، لوگ محفوظ مقام کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بڑی تعداد میں ایمبولینسیں علاقے میں موجود ہیں۔عینی شاہد کے مطابق دھماکا افطاری کے وقت گیٹ نمبر ایک پر پارکنگ ایریا میں ہوا، فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے، فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب بھی آج دوپہر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔