ڈھاکہ/نئی دہلی /دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک ایریا میں مسلح افراد نے ایک معروف کیفے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2غیر ملکی ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے کئی غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ،حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے گلشن ڈسٹرکٹ میں واقعہ سفارتی علاقے میں مسلح افراد نے ایک کیفے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2غیر ملکی ہلاک اور 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔مسلح افراد کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت متعد د افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2سفارتی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی سٹار نے اطلاع دی ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آور ہولی آرٹیشن بیکری میں داخل ہوئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر سپیشل فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیاجبکہ سفارتی علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔یرغمال بنائے جانے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں جو اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ اور اغوا کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں شہری محتاط رہیں۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی شدت پسندوں سے ہونے کا شبہ ہے۔جس کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے وہ متوسط طبقے، سفارتی برادری اور غیر ملکیوں میں خاصہ مقبول ہے۔
دوسری جانب ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک علاقے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری انصار الاسلام نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔الجزیرہ چینل کے مطابق انصار الاسلام کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے ہوٹل پر حملہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔ واضح رہے کہ انصار الاسلام بنگلہ دیش کی ایک کالعدم شدت پسند تنظیم ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسند حملے ہورہے ہیں، جن میں زیادہ تر میں بلاگرز اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
بنگلہ دیش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ، ناقابل یقین نام سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



















































