جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بھارت مغرب کا بگڑا ہوا ، تنگ نظر ۔۔۔۔! چینی میڈیا نے بھارت میں آگ لگادی

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )بھارت کو جوہری سپلائرز گروپ یا این ایس جی میں شمولیت کی چین کی ٹھوس مخالفت کا دفاع کرتے ہوئے چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو بھارت کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے لین دین میں’’ قدرے تنگ نظر ‘‘ قراردیا ہے جو کہ مغرب کی طرف سے دہلی کو خراب کرنے کی کوشش ہے ، بھارت کے لئے امریکہ کی طرف سے زبردست لابی اور وزیر اعظم نریندرا مودی اورچینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے باوجود سیؤل میں منعقدہ این ایس جی کا اجلاس بھارت کی طرف سے مئی میں دائر کی جانیوالی درخواست پر کوئی فیصلہ کئے بغیر ختم ہو گیا ، ایک تندو تیز اداریے میں سرکاری ملکیت گلوبل ٹائمز نے کہا کہ یہ کوائف تھے نہ کہ چین جس نے چین کے داخلے کی اجازت نہیں دی ۔چین کاکہنا ہے کہ بھارت کو رکنیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس نے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ ( ایم پی ٹی ) جو کہ اہم عالمی اسلحہ معاہدہ ہے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ چین اور دوسرے رکن ممالک کے لئے اخلاقی طورپر یہ جائز ہے کہ اصولوں کے دفاع میں بھارت کی تجویز کو اپ سیٹ کیا جائے ۔جریدہ کے مطابق امریکہ کی حمایت سے بھارت کے عزم کو زبردست تقویت ملی ۔اخبار لکھتا ہے کہ امریکی حمایت نے بھارتی خواہش کو زبردست مہمیز پہنچائی ہے ، بھارت کو رام کر کے امریکہ کی بھارتی پالیسی دراصل چین کو محدو د کرنے کا مقصد پورا کرتی ہے ، امریکہ پوری دنیا نہیں ہے اس کی توثیق کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت نے پوری دنیا کی حمایت حاصل کر لی ہے تاہم اس بنیادی حقیقت کو بھارت نے نظر انداز کیا ہے ، بعض بھارتی الزامات کا کوئی جواز نہیں ہے ، چین کا اقدام بین الاقوامی اقدار پر مبنی ہے لیکن بھارت کا ردعمل اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ ان کے بین الاقوامی مفادات کو دنیا کی طرف سے تسلیم شدہ اصولوں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے ۔اداریے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ مغربی دنیا نے بھارت کو بہت زیادہ انگوٹھے دکھائے ہیں لیکن چین کو نچلے انگوٹھے دکھائے گئے ہیں ، بھارت بگڑا ہوا ہے اگرچہ جنوبی ایشیا کی مجموعی قومی پیداوار چین کی پیداوار صرف بیس فیصد ہے اس کے باوجود مغرب کی آنکھوں میں سنہری لڑکا ہے ، بھارت کی بین الاقوامی چاپلوسی نے اسے بین الاقوامی امور میں قدرے تنگ نظر بنا دیا ہے ، بھارت کے قوم پرستوں کو یہ سیکھنا چاہئے کہ کس طرز عمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اب جبکہ ان کی خواہش ہے کہ ا ن کا ملک ایک بڑی طاقت ہو سکتا ہے انہیں جاننا چاہئے کہ بڑی طاقتیں کس طرح اپنا کھیل کھیلتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…