اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان جج کو قتل کرنے کے بعد لاش سرعام بازار میں لٹکا دی گئی

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان کے صوبے فراح میں نامعلوم افراد نے حاضر سروس جج کو قتل کرنے کے بعد لاش سرعام بازار میں لٹکا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین روز قبل اغوا ہونے والے سیشن کورٹ کے جج کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش عوامی مقام پر لٹکا دی۔ صوبہ فراح کے گورنر کے ترجمان نصیر مہری کا کہناتھا کہ نامعلوم افراد نے 23 جون کو سیشن کورٹ کے جج کو اغوا کیا تھا جس کے بعد انہیں خاک و سفید ضلع میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور ان کی لاش عوامی مقام پر لٹکا دی۔ترجمان گورنر کا کہنا تھا کہ اب تک کسی گروپ کی جانب سے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ خاک و سفید ضلع میں طالبان کا اثر و رسوخ ہے جہاں طالبان کے نئے امیر کے انتخاب کے بعد سے سڑک کنارے بم دھماکوں میں تیزی آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت کی جانب سے 4 افغان جنگجوؤں سمیت 6 افراد کو پھانسی دیئے جانے کے حکم کے بعد طالبان نے دھمکی دی تھی کہ عدالتی حکام کو اس کا جواب دیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…