نئی دہلی (این این آئی)بھارت 8سالوں کے دور ان طیاروں کوپیش آنیوالے حادثات کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کومجموعی طورپر 23ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس عرصہ کے دوران فضائیہ کے 29پائلٹ ہلاک ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق 2007سے لیکر 2015تک بھارتی فضائیہ میں کل 86حادثات رونما ء ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ میں شامل مگ طیاروں کے حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔