لندن(این این آئی)برطانیہ کے متوقع نئے وزیراعظم ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حامی ایم پی بورس جانسن ہوسکتے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق اگلے وزیراعظم کے طورپر بورس جانسن کو دیکھا جارہا ہے تاہم ابھی اس بارے میں حتمی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتا،واضح رہے کہ لندن میں 10 ڈاؤئنگ سٹریٹ پر ایک پریس کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گیجس کے بعدعلیحدگی کے حامی ایم پی بورس جانسن کو ان کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔لندن سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کی کیمرون کی حمایت کے باوجود ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا۔وزیرِ اعظم کیمرون نے کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں ملک کو سنبھالنے کے لیے کام کریں گے لیکن ان کے خیال میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کا عمل ایک نئے کپتان کی سربراہی میں شروع ہونا چاہیے۔