اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینکڑوں سالوں سے قائم بادشاہت اور دنیا پر حکمرانی کرنے والے ملک برطانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خطرہ‘ تفصیل کے مطابق برطانوی عوام کی منشاء سے یورپی یونین سے الگ ہونے والی سلطنت برطانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق لندن کے ہزاروں افراد نے میئر صادق خان سے درخواست کی ہے کہ وہ لندن کو ’’آزاد ریاست‘‘ بنانے کا اعلان کر دیں۔ 60 سال سے قائم یورپی یونین سے برطانوی علیحدگی کے بعد یورپی یونین تاریخ کی نازک ترین صورتحال سے دو چار ہو گئی ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی نے دنیا کے تمام ممالک کو براہ راست متاثر کیا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ریفرنڈم سے صرف یورپی یونین میں دراڑیں نہیں پڑیں بلکہ خود برطانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ برطانیہ میں ریفرینڈم کے بعد فرانس، سپین، ہالینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی ریفرینڈم کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔ برطانوی سلطنت کا شیرازہ بکھرنے کی ایک وجہ سکاٹ لینڈ بھی بن سکتا ہے کیونکہ سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ سے زیادہ تر ووٹ یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں تھے جبکہ انگلینڈاور ویلز نے یورپی یونین کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ سکاٹ لینڈ کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یورپی یونین کا حصہ رہنے کیلئے برطانیہ سے آزادی کی ایک اور کوشش کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لندن نے یورپی یونین سے باہر نکلنے کے حق میں ووٹ نہیں دیئے اس لئے لندن بھی بقیہ برطانیہ سے الگ ہو سکتا ہے۔ لندن کے برطانیہ سے الگ ہونے کے حوالے سے لندن میں ہزاروں افراد نے ایک پٹیشن پر بھی دستخط کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیگر یورپی رہنما بھی یورپی یونین سے علیحدہ ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے انگلینڈ ریفرنڈم کو آزادی کی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ جبکہ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی مخدوش حالت کی وجہ سے ہمارے دشمن آج جشن منا رہے ہیں ۔ یورپی یونین کو روسی خطرات اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔
سلطنت برطانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خطرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































