برلن(این این آئی)جرمن کار ساز ادارے فوکس ویگن نے امریکا میں جلعسازی اسکینڈل میں کسی بڑی قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کے طور پر اربوں ڈالر کی تلافی دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہر متاثرہ گاڑی کے مالک کو فوکس ویگن ایک ہزار سے سات ہزار ڈالر تک ادا کرے گی۔ فوکس ویگن تسلیم کر چکی ہے کہ ان کے کچھ ڈیزل ماڈلز میں ایک ایسا سافٹ ویئر نصب تھا، جو ضرر رساں گیسوں کے اخراج کی مقدار کو کم دکھاتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف جولائی کے آخر میں فوکس ویگن کے خلاف قانونی چار جوئی شروع کرنے کا رادہ رکھتا ہے۔