جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

دولت کا کنٹرول ،امریکہ یا یورپ نہیں بلکہ ۔۔۔! معروف فنانس کمپنی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)کیپ جیمینی نامی فنانس کمپنی نے کہاہے کہ دنیا کی دولت کا کنٹرول شمالی امریکہ، یورپ یا دیگر خطوں کے بجائے ایشیا کے کروڑ پتیوں کے ہاتھ میں ہے۔ایک فیصد افراد کی دولت 99 فیصد کے برابرہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 2015 چین، جاپان کے کروڑ پتی افراد کی دولت میں دس فیصد اضافہ ہوا، 30 سال قبل کی نسبت کروڑ پتی افراد کی دولت میں چار گنا اصافہ ہوا ہے اور اب یہ 600 کھرب ڈالر ہو گئی ہے۔کیپ جیمنی کے مطابق اس دولت میں 2025 تک 1000 کھرب ڈالر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔کیپ جیمینی کا کہنا تھا کہ ایشیا میں نمو مالیاتی خدمات اور صحت کے شعبے کی وجہ سے ہوئی۔کیپ جیمنی نے کہا کہ اگر ماضی کی طرح معاشی نمو جاری رہی تو ایشیا پیسیفک خطہ اگلے دس برسوں کے دوران ایک نمایاں طاقت رہے گا۔ایشیا کے کروڑ پتی افراد کے پاس شمالی امریکہ کے کروڑ پتی افراد کے 160 کھرب ڈالر پر مشتمل اثاثوں کی نسبت 174 کھرب ڈالر پر مشتمل دولت ہے ۔اگرچہ امریکہ اب بھی کروڑ پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے 45 لاکھ 45 ہزار افراد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے باوجود امریکہ کے بازارِ حصص کی بری کارکردگی کی وجہ سے شمالی امریکہ میں مارکیٹ گذشتہ برس 2.3 فیصد تک سست رہی۔یورپ میں کروڑ پتی افراد کی دولت میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہاں سب سے آگے سپین ہے باوجود اس کے کہ وہاں بے روزگاری بہت زیادہ ہے۔برطانیہ ان ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں انفرادی اثاثوں کی قیمت سب سے زیادہ ہے، اگرچہ اس بار اس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔لاطینی امریکہ میں موجود کروڑ پتی افراد کے اثاثوں میں 3.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔دنیا بھر میں گذشتہ برس کروڑ پتی افراد کی دولت میں چار فیصد اضافہ ہوا تھا۔اس سال کے آغاز میں آکسفیم نے کہا تھا کہ دنیا کے ایک فیصد امیر ترین افراد کے پاس پوری دنیا جتنی دولت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…