اسلام آباد(آن لائن) کمبوڈیا کے وزیراعظم سامدیچ یٹشو ہیون سین کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈین وزیراعظم کا ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر چلان کیا تھا جس پر گزشتہ روز انہوں نے باضابطہ طریقے سے ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلا کر اپنی رہائش گاہ سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر واقع پولیس اسٹیشن جا کرجرمانہ ادا کیا جرمانے کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون خواہ وزیراعظم یا رکن پارلیمنٹ ہو کوئی بھی توڑے اسے معاف نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قانون تو محض وزیراعظم ہونے پر مواخذے سے استثنیٰ نہیں لے سکتے ۔