بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

داڑھی چھوٹی نہ کرانا گناہ ہو گیا ، مسلمان پولیس افسر کیساتھ انتہائی اقدام

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے شہر نیو یارک کے محکمہ پولیس نے ایک مسلم پولیس افسر کو اپنی داڑھی چھوٹی نہ کرنے کی وجہ سے معطل کر دیا ۔مذکورہ پولیس افسر نے عدالت میں محکمہ پولیس اور نیویارک شہر کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا،اس معاملے میں عدالت نے محکمہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ جب تک مقدمے کا فیصلہ نہ آ جائے تب تک مسعود سید کی تنخواہ جاری رکھی جائے۔امریکی ٹی وی کے مطابق پولیس افسر مسعود سید سے جب ان کے افسر نے داڑھی چھوٹی کرنے کو کہا تو سید نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد انھیں معطل کر دیا گیا۔نیویارک کے محکمہ پولیس میں کام کرنے والوں کو داڑھی رکھنے کی ممانعت ہے لیکن مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے لیے رعایت کے طور پر ایک ملی میٹر تک لمبی داڑھی رکھنے کی اجازت ہے۔لیکن مسعود سید ایک ملی میٹر کے بجائے ایک انچ تک لمبی داڑھی رکھنا چاہتے ہیں اور اس کو وہ اپنی مذہبی آزادی مانتے ہیں۔جس کے بعدانہوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا ،ان کے وکیل نے مرکزی عدالت میں بتایا کہ مسعود سیّد کو اس وقت معطل کیا گیا جب انھوں نے باس کے کہنے کے باوجود اپنی داڑھی کو تراش کر چھوٹی کرنے سے انکار کر دیا۔اس معاملے میں عدالت نے محکمہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ جب تک مقدمے کا فیصلہ نہ آ جائے تب تک مسعود سید کی تنخواہ جاری رکھی جائے۔مسعود سید عدالت کے اس فیصلے سے خوش ہیں اور طویل قانونی جنگ کے لیے تیار نظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جج کے فیصلے سے بہت خوش ہوں۔ یہ ایک درست فیصلہ ہے۔ اور مجھے لگتا ہے ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں لیکن اب آگے ایک طویل قانونی راستہ طے کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…