اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی آفتیں ٹوٹ پڑیں،درجنوں ہلاک و زخمی

datetime 22  جون‬‮  2016 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 80افرادہلاک ہوگئے،آسمانی بجلی گرنے سے بہار میں 53، جھارکھنڈ میں 10 جبکہ مدھیا پردیش میں 16 افراد ہلاک ہوئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ملک کی تین ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم80افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام کا کہنا تھا کہ بہار میں سب سے زیادہ 53 ہلاکتیں ہوئیں، اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں 10 افراد جبکہ مدھیا پردیش میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست کے نو مختلف اضلاع میں پیش آئے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پٹنہ میں ہوئیں جہاں ایک واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ افراد آسمانی بجلی کے نتیجے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ موسمی بارشوں کے دوران کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں۔بھارت میں ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق بھارت میں 2005 سے ہر برس تقریباً دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بھارت کے علاوہ اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گذشتہ برس ماہرین کا خیال ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اور اس سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بعض سائسندانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درج? حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…