واشنگٹن (این این آئی)پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب رچرڈاولسن نے الزام عائدکیاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کیخلاف کارروائیاں کرنیوالے عناصرسے نہیں نمٹ رہا ۔ پاکستان کامستقبل اس وقت تک شاندارنہیں ہوگاجب تک وہ طالبان کیخلاف کارروائی نہیں کریگا۔افغانستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق پاکستان کے اعتراضات درست نہیں ،بھارت فوجی معاونت اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئیرچرڈاولسن نے آپریشن ضرب عضب کوسراہا مگر افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک محفوظ نہیں ہوگاجب تک دہشت گردتنظیموں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تشدد میں کمی آئی ہے اور اس کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے تاہم پاکستان کیلیے چیلنج اس کے ہمسایہ ممالک میں جانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کیخلاف مضبوط اقدامات کیلیے ہچکچاہٹ رہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔افغانستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق پاکستان کے اعتراضات کواولسن نے مستردکرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی معاونت اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔