اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کر کے کراچی کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، وزیر داخلہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ رشید گوڈیل پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے معاملے میں ذاتی دلچسپی لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل شامل تھے۔ ملاقات کے موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،تیس منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں ایم کیو ایم نے کراچی کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے جو کہ سندھ پولیس کی ناکامی ہے اور نہ ہی سندھ حکومت نے اس حوالے سے کوئی جواب دیا ہے، آپ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں، جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کر کے آپ کو آگاہ کروں گا، آپ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان انشاء اللہ قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، ایم کیو ایم نے کراچی کی صورتحال سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا ہے۔
چوہدری نثار سے فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ کے وفد کی ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































