نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 67افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ مون سون سیزن کاآغاز ہوچکاہے اورگزشتہ دو دنوں میں شمالی بھارت میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔حکام کے مطابق صرف ریاست بہارمیں شدید بارش ،طوفان اورآسمانی بجلی گرنے سے 47افرد ہلاک اور22زخمی ہوگئے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیاہے۔حکام نے اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ان میں سے زیادہ تر افراد کھیتوں میں کام کرنے والے کاشت کار تھے۔بھارت میں جون سے لیکر اکتوبر تک مون سیزن رہتا ہے اور ہرسال شدید بارشوں اورطوفان سے سینکڑوں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔