دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کئے گئے نئے حکم نامے کے تحت اب تمام غیر ملکی شہری دبئی ورلڈ سنٹرل میں جگہ خرید سکتے ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم نامہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایوی ایشن سٹی کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے جاری کیا ۔2016کی قرار داد نمبر 8کے مطابق اب دبئی سنٹرل ورلڈ میں غیر اماراتی شہری پلاٹ اور جگہ خرید سکتے ہیں اس فیصلے کے بعد غیرملکی شہری کو خریدی گئی زمین کا مکمل ملکیتی حق دیا جائے گا ۔اس فیصلے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ دبئی کی ایویشن سٹی کی خریداری میں متعدد افراد حصہ لے کر اس بہترین کمیونٹی کاحصہ بنیں گے۔