اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے یکے بعد دیگرے 2 میزائل تجربات،امریکہ اور جنوبی کوریا کی شدید مذمت

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل/واشنگٹن/ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل کے یکے بعد دیگرے 2 تجربات کئے ہیں ، جنوبی کوریا اور امریکا نے پیانگ یانگ کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے جبکہ جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔غیر ملکی خبرمیڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے موسوڈان میزائل کے یکے بعد دیگرے 2 تجربات کئے ہیں، دونوں میزائل تجربات مشرقی ساحل کے قریب کئے گئے۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق پہلا میزائل تجربہ ناکام رہا اور میزائل صرف 150 کلومیٹر تک ہی جا سکا جب کہ دوسرا میزائل 400 کلو میٹر تک گیا تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ تجربات کامیاب رہے یا ناکام۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میزائل امریکی بیس گوام تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے اپنے جوہری پروگرام کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے تاکہ عالمی برادری پیانگ یانگ کے خلاف ایکشن لے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے دونوں تجربات کا جائزہ لے لیا ہے، دونوں میزائل تجربات سے شمالی امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد فوج نے سڑکوں پر گشت شروع کردی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ خود ساختہ تیار کردہ موسوڈان میزایل کا تجربہ 2010 میں فوجی پریڈ کے موقع پر کیا تھا، ایک اندازے کے مطابق موسوڈان میزائل 2500 سے 4 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موسوڈان کا چھوٹا میزائل پورے چاپان اور جنوبی کوریا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس کا زیادہ فاصلے تک مار کرنے والا میزائل امریکی اڈے گوام تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…