جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مکہ مکرمہ میں درجنوں نوجوان گرفتار، سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی نوجوان یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 22  جون‬‮  2016 |

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر مکہ میں پولیس نے50 نوجوان لڑکوں کو بال کٹوانے، گلے میں ہار اور دیگر آرائش کی چیزیں پہننے پر گرفتار کرلیا،سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے نوجوانوں کو محکمہ کرمنل انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ حیا فورس کے آفیسرز نے شاپنگ مال میں دیکھا کہ نوجوانوں نے عجیب قسم کے بال کٹوائے ہوئے ہیں، گلے اور بازووں میں زنجیریں لٹکی ہوئی ہیں، اور چھوٹے اور نازیبا کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔قانون نافذ کرنے
والے اداروں کی ٹیم جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے ان نوجوانوں کو ایسا کرنے سے منع کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی آدھی آبای 25 عمر سے کم ہے اور انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارتی ہے۔نائب ولی عہد 30 سالہ محمد بن سلمان وڑن 2030 کے روح رواں ہیں جس کے تحت معیشت اور سماجی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔اس پلان کے تحت عوام کے لیے مزید تفریحی، ثقافتی اور کھیلوں کے مواقعے پیدا کیے جائیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب میں حکام نے ملک کی مذہبی پولیس یعنی مطوع کے اختیارات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب سعودی عرب کے ادارہ برائے امر بالمعروف و النہی عن المن?ر کے ارکان کو مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے یا انھیں حراست میں لینے کی اجازت نہیں۔نئے احکامات کے مطابق مذہبی پولیس مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات سکیورٹی فورسز کو دے گی۔یاد رہے کہ مذہبی پولیس اہلکار سعودی عرب میں سڑکوں پر گشت کرتے ہیں اور سماجی رویوں پر نظر رکھتے ہیں۔ تاہم ان پر اکثر الزامات لگائے جاتے ہیں کہ وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…