اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی۔ مریم نواز نے مبشر لقمان کا پروگرام بند کروانے کیلئے پیمرا کو درخواست دے دی۔پیمرا کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو مریم نواز کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ جس کے میزبان مبشر لقمان ہیں اس میں مریم نواز کیخلاف بے بنیا د اور بد نیتی پر مبنی پروگرام کئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مبشر لقمان نے پروگرام کے دوران ایک تصویر دکھائی جس میں کہا گیا کہ وہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں معاملات دیکھ رہی ہیں اور اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر رہی ہیں جبکہ وہ تصویر 2014 ء کی ہے جب میں پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم کی چیئرمین تھی اور نیشنل بنک کی ایک میٹنگ کی صدارت کر رہی تھی۔مریم نواز نے درخواست میں کہا کہ ’’کھرا سچ‘‘ پروگرام کے میزبان اور شرکاء نے مجھے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا اور اپنی عدالت لگا کر ان پر غداری اور بغاوت جیسے سنگین الزامات بھی عائد کر دیئے‘ اسلئے مبشر لقمان اور پروگرام کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔
مریم نواز اور سینئر اینکر پرسن آمنے سامنے‘ پیمرا کو درخواست‘ سرد جنگ چھڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں