واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ، دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کئے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہو سکے گا، امریکی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ امریکہ 2018سے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کیلئے 3ارب ڈالر سے زائد سالانہ امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،بھارت افغانستان کیلئے ایک مددگار شراکت دار رہا ہے ۔،پاکستان میں تشدد میں کمی آئی ہے اور اسکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے،پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ، دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کئے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہو سکے گا۔رچڑ ڈ اولسن نے وزیرستان آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تشدد میں کمی آئی ہے اور اسکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے تاہم پاکستان کیلئے چیلنج اسکے ہمسایہ ممالک میں جانے والے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف مضبوط اقدامات کیلئے ہچکچاہٹ رہی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔
اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری،افغان فوج کو انتہائی مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا



















































