مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران عمرہ کے لئے ہر روز آنے والے لاکھوں زائرین کو عمرے کا لازمی رکن کعبہ کا طواف بآسانی کرنے کا موقع مہیا کرنے کے لئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں عباد ت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کعبۃ اللہ کے صحن کو صرف طواف کرنے والوں کے لئے چھوڑ دیں اور فرض نمازیں اور بالخصوص نماز تراویح مسجد ا لحرام کے صحن کی بجائے دوسرے حصوں ‘ بالائی منزلوں ‘ تہہ خانوں اور بیرونی صحنوں میں ادا کریں۔